وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں قبائلی اضلاع کی تمام تر محرومیاں ختم ہونگی: اجمل وزیر

0
36

پشاور، 26مئی(اے پی پی): ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں قبائلی اضلاع کی تمام تر محرومیاں ختم ہونگی، وزیراعلی نے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے وفاق سے خاصہ دار فورس کی تنخواہ کیلئے ایک ارب 22 کروڑ تنخواہوں کی مد میں جاری کرائے جو گزشتہ 10 ماہ سے بند تھیں۔

جنوبی وزیرستان میں خاصہ دار فورس کی بند تنخواہوں کے معاملہ پر ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ صوبائی حکومت کی کاوشوں سے خاصہ دار فورس کو 10 ماہ بعد تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں۔

اجمل وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خاصہ دار فورسز کو چیک فراہم کیے، جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل بھی قبائلی اضلاع کو ترقی دینے کی غرض سے وزیراعظم نے کافی اقدامات اٹھائے جن میں 28 ہزار خاصہ دار فورس کو خیبر پختونخواہ پولیس میں ضم کرنا شامل ہے۔ قبائلی علاقوں کو مزید ترقی دینے کی غرض سے حکومت پاکستان مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی ۔

 

سورس: وی این ایس ، پشاور