وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان کی زیر صدارت پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن کا اجلاس

6

اسلام آباد، 29مئی (اے پی پی ):وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان اوروزیر اعظم  کے معاون خصوصی ندیم بابر نے پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن کے ہیڈکواٹر میں اجلاس کی صدارت کی۔چئیرمین بورڈ ڈائریکٹر شمس الدین شیخ،بورڈ ممبرز، ایکٹنگ مینیجنگ ڈائریکٹر قاضی ساجد اور PMDC کے دیگر سینئرز ممبروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔

پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر قاضی ساجد نے وفاقی وزیر کو اپنے ادارے کے تحت ہونے والےمختلف آپریشنز اور منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی اور منصوبوں کے حوالے سے مستقبل کی حکمت عملیوں کے بارے میں  بتایا ۔

وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ PMDC معدنیات کے حوالے سے دنیا کی دیگر تنظیموں  کے ساتھ بھی رابطے میں ہے ۔وفاقی وزیر نے PMDC  کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور استعداد کار میں اضافہ پر توجہ مرکوز کی جائے تاکہ ادارے کی کوشش مزید ثمر آور ثابت ہوں۔

وفاقی وزیر نے بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کے عملی نفاذ کے لئے کاروباری بنیادوں پر کوششیں شروع کریں۔

ندیم بابر نے بورڈ آف ڈائریکٹر پر زور دیا کہ PMDC موجودہ دستیاب وسائل کو استعمال کرتے ہوئے نہ صرف اپنے آپریشن کو توسیع دے بلکہ نئی مارکیٹیں تلاش کرتے ہوئے ملک کے لئے مزید فائدہ حاصل کرے۔

وفاقی وزیر اور اسپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر نے پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن ادارے کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ادارے کے کاموں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔

وی این ایس، اسلام آباد