پشاور؛ کیپٹل سٹی پولیس کی کارروئی، غیر معیاری اور مضر صحت چائے کا کارخانہ سیل

2

پشاور، 15مئی(اے پی پی): کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے غیر معیاری اور مضر صحت چائے کا کارخانہ سیل کر دیا جو اندرون شہر بازار ڈھکی دالگراں میں قائم کیا گیا تھا جبکہ  کارخانے سے درجنوں بوری غیر معیاری چائے ، کیمیکل بھرے ڈرم اور دیگر مشینری برآمد کرلی اور کارروائی کے دوران کارخانہ مالک گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مضر صحت چائے پشاور اور دیگر بڑے شہروں کو سپلائی کی جاتی تھی۔ پولیس نے غیر معیاری چائے ، کیمیکلز اور مشینری مزید کارروائی کے لئےضلعی انتظامیہ کے حوالہ کر دی۔

 

وی این ایس ، پشاور