کوئٹہ؛علماءﺅ مشائخ کا قومی احتساب بیورو کے شانہ بشانہ کرپشن کے خاتمے کے لئے بھرپور تحریک چلانے کا اعلان

4

کوئٹہ ،15 مئی (اے پی پی ):قوی احتساب بیورو بلوچستان کے زیر اہتمام”کرپشن کے خاتمے میں علماءکے کردار“ کے موضوع پر ہونے والی علما ءکا نفرنس سے بلوچستان کے ممتاز علماءو مشائخ کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو کے شانہ بشانہ کرپشن کے خاتمے کے لئے بھرپور تحریک چلانے کا اعلان اورمیڈیا کے پلیٹ فارم سے بد عنوانی کے تدارک کے لئے باہمی مشاورت سے فوری قابل عمل بیانیہ تیار کرنے پر اتفاق رائے سمیت نیب دینی طلبا ءکے لئے آگاہی کے پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جائےگا اور کرپشن کے محرکات،اسباب اور روک تھام کے موضوع پر مدارس کے طلباءسے تحقیقی آرٹیکل لکھوائے جائیں گے، نئی نسل کی کردار سازی میں علماﺅ مشائخ اپنا کردار ادا کریں گے۔
علماءکرام کا کہنا تھا کہ کرپشن نے نہ صرف معاشرے کی بنیاد یں کمزور کر دی ہیں بلکہ اس ناسور نے اسلامی تشخص بھی داغدار کر دیا ہے۔ کرپشن کا خاتمہ صرف قومی احتساب بیورو کی ذمہ داری نہیں اس کے لئے معاشرے کے تما م طبقات کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی علماءکانفرنس میں ڈائریکٹر نیب بلوچستان زاہد شیخ سمیت بلوچستان کے ممتاز عالم دین مفتی سیف الرحمان، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قاری عبد الرشید ،صوفی سلیمان نقشبندی و دیگر علماءکرام نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر نیب نے کرپشن کے خاتمے کے لئے علماﺅ مشائخ کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا۔

 

وی این ایس ، کوئٹہ