امام و خطیب مسجد حرام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر  عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کا خطبہ جمعہ میں  وسطیت واعتدال کو مضبوط کرنے اور اتحاد امت پر زور

246

مکہ ، 11 مئی (اے پی پی ): امام و خطیب مسجد حرام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر  عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے وسطیت واعتدال کو مضبوط کرنے اور اتحاد امت پر زور دیا ہے جبکہ مسلمانوں کو ماہ قرآن میں اللہ عزوجل کا تقوی اختیار کرنے، کردار وگفتار کو پاک کرنے اور اخلاص کی وصیت سمیت  جلد توبہ کرنے کی نصیحت  بھی کی ہے۔

مسجد حرام میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے الشیخ ڈاکٹر  عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے ماہ مضان  میں قرآن کریم کی بکثرت تلاوت  اور اس پر غور و تدبر کی ، صلح وصفائی کی نصیحت کی اور اسکے علاوہ میانہ روی کو مضبوط کرنے کی ہدایت کی ۔

انھوں نے فضائی چینلوں اور نئے ذرائع ابلاغ سے متعلق احترام کے معاہدوں کی حفاظت کی  تاکید کی جبکہ ٹیکنالوجی کو دین کی خدمت  اور وطنوں کے امن کے لیے مسخر کرنے کی  ہدایت کی۔

انھوں نے اپنے خطاب میں  مسلمانوں کو  امن و سلامتی اور ملکی یکجہتی کے قیام کی بھی ہدایت کی۔

سورس :وی این ایس مکہ