جدہ: پاکستان بزنس فورم کے صدر ابوبکر میمن  کے زیر اہتمام  شاندار افطار عشائیہ کا اہتمام

409

جدہ(سعودی عرب )، 25 مئی (اے پی پی ): سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان بزنس فورم کے صدر ابوبکر میمن  کے زیر اہتمام  شاندار افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا  جس  میں سعودی اور پاکستانی کاروباری افراد،صحافی  اور کمیونٹی کے معروف افراد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھرپور شرکت کی ۔

ابوبکر میمن نے بتایا کہ افطار عشائیہ کا مقصد ثواب کے علاوہ سعودی اور پاکستانی تاجروں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے  ۔نجی شعبہ جس سرعت اور  محنت سے کام کرتا ہے حکومتی سطح پر اس میں تاخیر ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید  بتایا کہ کاروباری و تاجر افراد کو ایک دوسرے کیلئے منافع دیکھتے ہوئے اعتماد کی فضا پیدا  کرنا بہت ضروری ہے جسکے لئے انکا فورم کام کررہا ہے ۔

اس موقع پر سعودی کاروباری افراد کا کہنا تھاکہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تجارت کریں ، سعودی سرمایہ کاروں نے بتایا کہ سعودی عرب میں جو پاکستانی کاروباری افراد ہیں وہ سعودی معیشت میں ایمانداری سے اسکی وسعت کئے کام کررہے ہیں ۔

 

وی این ایس، جدہ