ریاض ؛انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد،ڈاکٹرز، انجنئیرز اور دیگر پروفیشنلز کی شرکت

402

ریاض،01مئی (اے پی پی ):سعودی عرب میں انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھی کیمونٹی کے ڈاکٹرز، انجنئیرز اور دیگر پروفیشنلز نے شرکت کی، تقریب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔

دارلحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی تقریب میں انڈس کلچرل فورم کے کنونئیر غلام قادر ملاح نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیں شناخت اور ہمیں اعلیٰ منصب دیا ہے یہی وجہ ہے کہ فورم سے منسلک پروفشنلز سندھ بھر کے دہی علاقوں میں تعلیم، صحت جیسی سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ بے روزگار افراد کو ہنر مند بنانے کے لئے ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جبکہ بیرون ممالک پاکستانی کلچر کو فروغ دینے کے لئے بھی اقدامات کیے جاتے ہیں

انڈس فورم کے صدر ذیشان قاضی کا کہنا تھا بیرون ممالک مقیم افراد جہاں پاکستان کی نیک نامی کا باعث ہیں وہیں پر پاکستان کے باسیوں کی خدمت کے جذبے سے بھی سرشار ہیں ہمارا مقصد ہے کہ ہم اپنے طور پر سعودی عرب کے اندر ورکرز کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے علاوہ پاکستان میں بھی لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کام کریں ۔

سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے انڈس فورم کی کارگردگی کو سراہا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ قوم کے درد کو سمجھا ہے اور مختلف طریقوں سے ملک و قوم کی خدمت کو یقینی بنایا ہے اور جو خدمت اوورسیرز پاکستانی دکھی انسانیت کی کرتے ہیں وہ صدقہ جاریہ ہے ایسے ہی پاکستانی ملک کیلئے باعث تعریف ہیں۔

تقریب سے ڈاکٹر مصطفی میمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے فلاحی اور سماجی کاموں کو جاری رکھیں گے۔

سورس:وی این ایس،ریاض