وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

228

اسلام آباد،21مئی(اے پی پی ):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں  بتایا کہ وفاقی کابینہ  کا دس نکاتی ایجنڈا تھا ۔علی محمد مہر کی وفات پر کابینہ نے دکھ کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے مرحوم کے خاندان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر تعلیم  شفقت محمودنے تعلیم کے حوالے سے پالیسی کابینہ کے سامنے رکھی ۔ تعلیمی پالیسی میں لٹریسی ریٹ اور ووکیشنل ٹریننگ کے حوالے سے تمام تر اہداف طے کیے گئے ہیں ۔ کامیاب نوجوان پروگرام لانچ کیا جارہا ہے۔ نوجوانوں کو باختیار بنانے کی کیلئے کامیاب نوجوان پروگرام ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اثاثہ بنانے جارہے ۔ نوجوانوں کو ایک سے پچاس لاکھ تک کے قرضے بھی دیئے جائیں گے۔ نوجوان نہ صرف اپنا بوجھ اٹھائیں گے بلکہ دوسرے نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع بھی پیدا کرے گا

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ڈالر کی اونچی اڑان پر بھی کابینہ میں تفصیل سے بات چیت ہوئی،مشیر خزانہ نے ڈالر سے متعلق تمام تر حقائق سے کابینہ کو آگاہ کیا جبکہ مشیر خزانہ معیشت کے حوالے سے طویل مدتی روڈ میپ بھی ہفتہ کے روز قوم سے شیئر کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ای سی سی میں ہونے والے فیصلوں کی بھی کابینہ نے منظوری دے دی ہے ۔ اسلام آباد کے لوکل گورنمنٹ بورڈ کی تعیناتی کی منظوری دی جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد خود مختار اور  ریاستی ادارہ ہےجو آئین اور قانون کے طابع ہے ۔ نیب کی کارروائیاں پر اپوزیشن کو خدشات ہیں تو عدالتیں موجود ہیں۔

اپوزیشن نیب پر حملے اور دھمکیاں کے بجائے نیب کے سوالوں کے جواب دے ۔نیب سے چھپن چھپائی کھیلنا مسئلہ کا حل نہیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ عمران خان اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں۔

وی این ایس اسلام آباد