وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنے  کرغز ہم منصب چنگیزایدربیکوف سے ملاقات

283

بشکیک (کرغزستان)،21مئی(اے پی پی ): شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے  کرغز ہم منصب چنگیزایدربیکوف سے ملاقات کی ہے،دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کرغز وزیر خارجہ نے بشکیک آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کرغزستان کے مابین، دو طرفہ تعاون کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ پاکستان اور کرغزستان کے مابین دو طرفہ تجارت کا حجم دس ملین ڈالر تک بڑھانے  اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے روابط کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے بہترین انتظامات پر کرغز وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی اور  پاکستانی وفدکے پر تپاک استقبال پر انکا شکریہ ادا کیا۔

و ی این ایس، اسلام آباد