پاکستان سپورٹس بورڈ میں دارلاحساس کے معصوم بچوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام

355

اسلام آباد،29مئی ( اے پی پی ):رمضان الکریم کے بابرکت مہینے میں معاشرے کے بے سہارا اور معصوم بچوں کے ساتھ افطاری کرنی غرض سے  پاکستان سپورٹس بورڈ میں دارلاحساس کے معصوم بچوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، ایم ڈی بیت المال اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر بچوں کے ہمراہ سپورٹس کمپلیکس میں شجر کاری بھی کی گئی، جس کے تحت دارلاحساس کے بچوں نے وفاقی وزیر کے ہمراہ پودے بھی لگائے۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی افراتفری کے ماحول میں کھیلوں کا بہت عمل دخل ہے۔دارلاحساس کے بچوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ میں مفت کوچنگ اور ٹریننگ فراہم کریں گے تاکہ یہ بچے ملکی سطح پر نام روشن کریں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ معاشرے کے بے سہارا بچوں کا سہارا بننے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو سامنے آکر اپنا رول ادا کرنا چاہے، اس سے بڑا کوئی نیک کام نہیں ہو سکتا۔فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کی جانب سے آنے والے بجٹ میں 190 بلین روپے کا بجٹ، احساس پراجیکٹ کے کئے رکھا جارہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے، ملک میں غریب لوگوں کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جائیگا۔

ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس  کا کہنا تھا کہا اگلے سال تک 100  مزید دارلاحساس کھولنے جا رہے ہیں، جس سے دس ہزار مزید بچوں کو اسکا حصہّ بنایا جائیگا، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے اور حکومت کی دلچسپی کے سامنے یہ کام بہت معمولی نظر آتا ہے۔

 اس موقع پر دارلاحساس کے بچوں کے لئے کرکٹ میچ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

وی این ایس، اسلام آباد