ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور پیر سید علی صمصام بخاری کی قمر زمان کائرہ کی رہائش گاہ   پر آمد، اسامہ قمر کے انتقال پر اظہار تعزیت

290

لالہ موسیٰ ، 25 مئی (اے پی پی ): معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب پیر سید علی صمصام بخاری کی سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کے گھر آمد ،قمر زمان کائرہ  سے ان کے بیٹے اسامہ قمر کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے اظہار تعزیت   کرتے ہوئے  کہا کہ جواں سال بیٹے کی حادثے میں وفات کے غم میں ہم سب  شریک ہیں ،  اللہ تعالی اہلخانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔ انہوں نے دعا  کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے۔

 وی این ایس ، اسلام آباد