آسٹریلیا کے خلاف ہم اچھی کارکردگی کے لئیے پر اعتماد ہیں: سرفراز احمد

347

ٹونٹن، انگلینڈ(اے پی پی): پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہم اچھی کارکردگی کے لئیے پر اعتماد ہیں۔

ٹونٹن، انگلینڈ  میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انھوں نے کہا کہ “جیسا کہ ہم انگلینڈ کے خلاف مثبت اور جارحانہ انداز سے کھیلے تھے ویسے ہی ہم آسٹریلیا کے خلاف بھی کھیل پیش کریں گے۔ کپتان نے مزید کہا کہ “ہمیں جیت کا یقین ہے اور ہماری کوشش ہوگی کے دوسرا میچ جیتیں۔

موسم پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موسم کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے ہیں.” پاکستان 12 جون کو ٹورنامنٹ کے اپنے چوتھے میچ میں ٹونٹن میں کوپر ایسوسی ایٹس کاؤنٹی گراؤنڈ میں دفاعی چیمپئنز آسٹریلیا کا سامنا کرے گا۔

سورس: وی این ایس ، لاہور