اسلام آباد؛ سوسائٹی  ایشیائی  تہذیب و تمدن  پاکستان کے زیرِ اہتمام  عید ملن مشاعرہ کا اہتمام

814

اسلام آباد،19جون(اے پی پی ):سوسائٹی  ایشیائی  تہذیب و تمدن  پاکستان کے زیرِ اہتمام  عید ملن مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کے نامور شعراء اکرام  شامل ہوئے جبکہ  مشاعرہ  کی صدارت محترم احسان اکبر نے کی اورنظامت  ڈاکٹرمقصودہ حسین نے کی۔

محفل کو چار چاند لگانے والے دیگر شعراء اکرام میں جلیل عالی،  مقصود جعفری ، حسن رضا، عائشہ مسعود ملک ، عابدہ تقی ، سبین یونس اور ساجد منظور ساجد  شامل  تھے۔

شعراء اکرام  نے اپنے اپنے کلام سے حاظرین  کو  سحر میں جکڑ لیا  اور خوب داد  وصول کی، تقریب کے آخر میں سوسائٹی کے صدر نے معزز مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں۔

اے پی پی /عمار برلاس/حامد