بیوروکر یسی آئین کے مطابق کام کر ے،ہم اداروں میں مداخلت نہیں اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں: گورنر پنجاب

0

لاہور،12جون (اے پی پی): گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بیوروکر یسی آئین کے مطابق کام کر یں ہم اداروں میں مداخلت نہیں اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں۔افسران کو چاہیے کہ دَورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق اپنی استعداد کار بڑھائیں اور ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔افسران حکومت کیساتھ ملکر کام کر یں مگر حکومت کیلئے نہیں عوام کے لئے۔موجودہ حکومت کے اقدامات نے ملک کو صحیح سمت میں ڈال دیا ہے۔وزیرا عظم عمران خان ملک میں شفافیات اور میرٹ یقینی بنا رہے ہیں۔

 وہ بدھ کے روز لاہور میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں نیشنل مینجمنٹ کورس اور سینئر مینجمنٹ کورس کے اختتام پر کورس مکمل کرنے والے 110 سینئر افسران کو سرٹیفکیٹس تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ریاستی مشینری چلانے میں سول بیوروکریسی کا اہم کردار ہے افسران ملک کے آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں جب ادارے اور افسران اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرتے ہیں تو ملک اور ادارے مضبوط ہوتے ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت پہلے دن سے اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے اوروزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کی درست اور کامیاب پالیسوں نے ملک کو صحیح سمت میں ڈال دیا ہے اور انشاء اللہ ہر آنیوالا دن ملک کو معاشی اور سماجی طور پر مضبوط بنائیگا حکومت ر یاستی اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اپنی استعداد کار بڑھائیں اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں حکومت آپ کے ساتھ مکمل تعاون کر یں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد بھی ملک اور قوم کی خدمت ہے اور بیوروکریسی کو بھی چاہیے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل اور انکو بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی سمیت اپنی دیگر ذمہ داروں کو بھر پور طریقے سے پوری کر یں۔ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں تربیتی کورس مکمل کرنے والے افسران سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ بیوروکریسی پاکستان کی ریاست کا ایک اہم ستون ہے، قوم اور حکومت کو افسران سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں انشاء اللہ ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتر یں گے۔

سورس:وی این ایس  لاہور