تاجر برادری نے مشکل حالات میں بجٹ کو ملکی معیشت کے لیے مثبت اور عوام دوست قرار دیا

307

اسلام آباد، 12 جون (اے پی پی): تاجر برادری نے بجٹ 2019-20 کو عوام دوست اور معیشت کے لیے مثبت قرار دے دیا۔

بجٹ تقریر سننے کے بعد اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چئیر مین احمد حسن مغل نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مشکل حالات میں حکومت ملی اس کے باوجود ایک متوازن بجٹ پیش کیا گیا جس میں چھوٹے کاروباری اداروں کا خاص خیال رکھا گیا جس سے معیشت میں مثبت رحجان پیدا ہو گا۔

تاجر و سابق ممبر ائی سی سی آئی بابر چوہدی کا کہنا تھا کہ حکومت میں کوئی بھی پارٹی ہوتی اس سے بہتر بجٹ پیش کرنا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نےمزدور کی تنخواؤں، نوکریوں ، نئے ٹیکس فائلر  کو ٹیکس سے چھوٹ دینے جیسے اقدامات کو سراہا۔

سابق صدر ائی سی سی آئی عامر وحید نے کہا کہ اہداف مشکل ہیں مگر ناممکن کچھ بھی نہیں کیونکہ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اور آگے جا کر ہی  ریلیف ملے گا۔

نائب صدر آئی سی سی آئی نے تاجر براداری اور عوام سے اپیل کی کہ  ملک کے وسیع مفاد میں حکومت کا ساتھ دیں۔

وی این ایس اسلام آباد