راجہ بشارت سے پاکستان بارکونسل، پنجاب بار کونسل، سپریم کورٹ، لاہور ہائی کورٹ اورضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے وکلا ء کی ملاقات

223

 لاہور، 12 جون (اے پی پی): وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت سے پاکستان بارکونسل، پنجاب بار کونسل، سپریم کورٹ، لاہور ہائی کورٹ اورضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے وکلا ء نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں وکلا ء نے کرپشن کے خلاف حکومتی اقدامات کو سراہااور کہا کہ اس وقت ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے مشکل فیصلوں اور بلاامتیاز احتساب کی ضرورت ہے کسی بھی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔

صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت نے کہا کہ محب وطن وکلا ء کی مثبت سوچ کی قدر کرتے ہیں، وکلاء برادری نے ہمیشہ آئین اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے کے لیے سرگرم اور پرعزم ہے ۔

وی این ایس، لاہور