عید کی آمد، درزیوں نے سلائی کے ریٹ بڑھا دیئے

377

اسلام آباد،  03 جون  (اے پی پی): عید کی آمد آمد ہے، بازاروں میں جہاں خریداری کرنے والوں کا رش بڑھ رہا ہے وہیں درزیوں نے بھی من مانے ریٹ لگا دیے ہیں۔زیادہ تر درزی رمضان کے شروع میں ہی بکنگ بند کر دیتے ہیں اور پھر ڈبل ریٹ کے ساتھ بکنگ کی جاتی ہے،تاہم مرد و خواتین بچے اور بڑے سب کی عید کی خریداری چاند رات تک درزیوں کے رحم و کرم پہ رہتی ہے۔رمضان سے پہلے جو ریڈی میڈ گارمنٹس سیل پہ ڈسکاٶنٹ آفر لگاتے ہیں وہ بھی چاند رات پہ ریٹ بڑھا دیتے ہیں اور خریدار یا تو مجبور ہو کر مہنگا سامان ہی خرید لیتے ہیں یا پھر کچھ نہ خریدنے پہ اتفاق کر لیتے ہیں۔

وی این ایس اسلام آباد