ملک کے بیشتر  علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی،  محکمہ موسمیات

0

اسلام آباد،  12جون  (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر  میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

 وی این ایس ، اسلام آباد