ورلڈ کپ2019:پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کی تیاریاں شروع کر دیں

0
43

انگلینڈ، 10 جون (اے پی پی):پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کی تیاریاں شروع کر دیں عالمی مقابلوں میں کینگروز کو سات میں سے چار میچ جیت کر برتری حاصل ہے۔ دوسری طرف فیورٹ انگلینڈ کو ہرا کر قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشن ورلڈ کپ کے سلسلے میں شاہینوں نے ٹاؤنٹن میں تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ قومی ٹیم نے کیچنگ پریکٹس اور فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ شاہینوں کا 12 جون کو ٹاؤنٹن میں مضبوط آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا۔ عالمی مقابلوں میں پاکستان کے خلاف کینگروز کا پلڑا بھاری ہےآسٹریلوی ٹیم 7 میچز میں سے 4 اور پاکستان 3 میں فاتح رہی۔

سورس: وی این ایس ، لاہور