وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسنم کی ملاقات

310

اسلام آباد، جون ۱۱ (اے پی پی): منگل کے روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین کی ملاقات ہوئی جس میں گلگت بلتستان سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور انکی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہیں، اور میڈیا سے وابستہ افراد  کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

گورنر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ پوری دنیا کے سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کیا جائے۔ گلگت بلتستان قدرتی مناظر میں اپنی مثال آپ ہے وہاں پر سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد