وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی علی اسجد کی ملاقات

0

لاہور،12جون (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی علی اسجدملہی نے بدھ  کے روز  یہاں  ملاقات کی۔ملاقات میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی کارکردگی اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محروم معیشت افراد کی فلاح وبہبود کے حوالے سے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا کردار بہت اہم ہےمستحق خواتین، ضرورت مند بچوں اور بے آسرا بزرگوں کی فلاح و بہبود بے حد مقدم ہے-پنجاب میں نئی سوشل پروٹیکشن پالیسی کے ذریعے مستحق افراد کی فلاح وبہبودکا وعدہ پورا کریں گے اور سوشل پروٹیکشن پالیسی کا مقصد معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین، بچوں اوربزرگوں کے لئے خصوصی پراجیکٹس شروع کئے جارہے ہیں  کم وسیلہ طبقات کی براہ راست فلاح وبہبود کیلئے نئے پروگرامز تشکیل دیئے جائیں گے۔مستحق خواتین،بچوں اوربزرگوں کی سہولت کیلئے ای خدمت مراکزپر ون ونڈوویلفیئر کاؤنٹرزبنائے جارہے ہیں -ون ونڈو کاؤنٹرز کے ذریعے مستحق خواتین، بچوں اور بزرگوں کو سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی سروسز فراہم کی جائیں گی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا  کہ خواجہ سراء بچوں کیلئے تعلیم،مفت علاج،سکریننگ،قانونی اورنفسیاتی مشاورت اورشیلٹر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے ذریعے دیہی خواتین کو معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔معاشرے کے پسماندہ طبقے کی فلاح وبہبود ہمارا نصب العین ہے۔

پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سورس: وی این ایس، لاہور