وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی کامران بنگش کی رہائش گاہ آمد،اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی

2

پشاور، 11جون (اے پی پی): وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان ،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سائنس وٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے کامران بنگش سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔

وزیراعلی کچھ دیر وہاں رہے اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔انہوں نے اس موقع پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ حق تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق بخشے۔

وی این ایس پشاور