وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے سفیر پال ڈبلیو جانز کی قیادت میں امریکی وفد کی ملاقات

0

اسلام آباد، 12جون (اے پی پی ):وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے  امریکی وفد جس کی نمائندگی پاکستان میں امریکی سفیر پال ڈبلیو جانز کر رہے تھے نے یہاں  بدھ  کے روز ملاقات کی ۔

اس موقع پروفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں۔پاکستان میں تعلیم کے میدان میں امریکہ کا زبردست کام قابل تعریف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کے میدان میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے اورہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تعلیم پر بھرپور کام کر رہے ہیں۔

 وزیر تعلیم شفقت محمودنےکہا کہ کم شرح خواندگی کو بڑھانا اور سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانا اہم چیلنجز ہیں۔شرح خواندگی کو بڑھانے کے لیے ایک جامع اور ملک گیر پروگرام لا رہے ہیں۔ مدارس میں اصلاحات کر رہے ہیں۔یکساں نصاب تعلیم پر کام شروع کیا ہےاورنصاب کو ہر طرح کی نفرت انگیز مواد سے پاک کریں گے۔

امریکن سفیر پال ڈبلیو جانز نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں پاکستان بہترین کام کر رہا ہے،امریکہ تعلیم کے میدان میں پاکستان کو ہر قسم کی مدد فراہم کریگا۔

سورس:وی این ایس،اسلام آباد