پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

4

اسلام آباد، 12 جون  (اے پی پی): چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے لئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس  پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹیٹیوشن روم  میں منعقد ہوا۔ پارلیمانی کمیٹی کی چیرپرسن وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں میزاری  نے اجلاس کی صدارت  کی۔

الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان کی تقرری کے حوالے سے اجللاس میں مشاورت کی گئی۔

آج پارلیمانی کمیٹی کا یہ دوسرا اجلاس ہے، پارلیمانی کمیٹی بارہ اراکین پر مشتمل ہے جس میں آٹھ کا تعلق قومی اسمبلی اور چار کا سینیٹ سے ہے۔ پارلیمانی کمیٹی میں حکومتی و اپوزیشن اراکین کی تعداد مساوی ہے۔

اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن نے 6 چھہ شخصیات کے کوائف ایک دوسرے کے حوالے کر دئیے،  دونوں ایک دوسرے کے  پیش کردہ کوائف کا جائزہ لیں  گے۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی اموراعظم سواتی، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان،  سمیت شاہدہ اختر علی اور میاں محمد سومرو، خورشید شاہ، مرتضی جاوید عباسی، مشاہد اللہ خان  نے اجلاس میں شرکت کی۔

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 19 جون کو دوبارہ  ہو گا۔

وی این ایس اسلام آباد