آرٹ اور کرافٹ کے ذریعے افغان مہاجرین کو برسرِ روزگار بنایا جا رہا ہے

313

اسلام آباد، جون 20 (اے پی پی) : پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے حکومتی اور سماجی ادارے سرگرم عمل ہے۔

مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد کے G 7 سیکٹر میں واقع ویمن ویلفر اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کی سربراہ اسمت آفریدی نے کہا کہ کئی ایک افغان طالبات آرٹ اور کرافٹ کا ہنر سیکھ کر برسر روزگار ہیں۔
سماجی فلاحی ادارہ آرڑیزن شاپ بھی مہاجرین کی فلاح کے لیے کام کر رہا ہے۔ یہ ادارہ  نہ صرف مہاجرین کو فنون سکھاتا ہے  بلکہ ان کی بنائی گئی مصنوعات کو آن لائن فروخت بھی کرتا ہے۔

وی این ایس اسلام آباد