اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

249

اسلام آباد ، 10 جون (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیر کو سپیکر آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بجٹ اجلاس سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ایوان کو بہتر طور پر چلا رہے ہیں جس میں تمام پارٹیوں کو مساوی نمائندگی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں جمہوری روایات کی مطابق عوامی نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لئے پر عزم ہیں۔

سورس: وی این ایس ، اسلام آباد