امریکہ میں  سکوائش چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے طلحہٰ کی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری سے ملاقات

269

لاہور،14جون( اے پی پی): امریکہ میں  انڈر 15 سکوائش چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے طلحہٰ بن زبیر نے وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری سے ملاقات کی ہے ۔

 وزیر اطلاعات نے طلحہٰ بن زبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انڈر 15میں کامیابی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔ انہوں نے بتایا  کہ  موجودہ حکومت کھیلوں کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔وزیر اطلاعات نے طلحہ بن زبیر کو پنجاب حکومت کی طرف سے اعزازی سرٹیفکیٹ دینے کا  بھی اعلان کیا۔

 طلحہٰ بن زبیر نے ملاقات پر وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وی این ایس ، لاہور