انفرادی ریکارڈ زکے بجائے ٹیم کے کام آنا ترجیح ہے:کرکٹر آصف علی

304

برسٹل 6 جون (اے پی پی) : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں انفرادی ریکارڈز کی بجائے ٹیم کے کام آنا اور مجموعی کارکردگی میں اپنا حصہ ڈالنا ترجیح ہے۔ برسٹل میں میڈیا سے گفتگو میں آصف علی نے کہا کہ اپنی بیٹنگ آرڈر پر زیادہ غور نہیں کرتا  کیونکہ جس پوزیشن پر کپتان سرفراز احمد بھیجتے ہیں، میرا کام ٹیم کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری بنیادی ذمہ داری ہٹنگ کرنا ہے لیکن پہلے بیٹنگ آتی ہے تو مختلف انداز میں بیٹنگ کرتا ہوں۔ ان کا مزید کہا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 20 سے 25 اوورز بیٹگ کرنے کا موقع ملا جس میں اپنے انداز سے کچھ مختلف تھا اسی وجہ سے دو نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں یہ بات کبھی نہیں تھی کہ ورلڈ کپ میں سلیکٹ ہوں گا، بس یہی خیال تھا کہ جو نصیب میں ہوگا وہ ملے گا۔

اے پی پی/وی این ایس لاہور