اپوزیشن نے جمہوریت کا مذاق اڑایا،عمران قوم کو کبھی مایوس نہیں کرینگے:معاون خصوصی اطلاعات

260

اسلام آباد ،17 جون(اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سپیکر چیمبر کے باہر دھینگا مشتی ہوئی اور جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا۔ قوم سے وعدہ کرتی ہوں عمران خان کبھی مایوس نہیں کرینگے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نندی پور اور آمدن سے زیادہ اثاثوں پر نیب خواجہ آصف کو طلب کر رہا ہے، خواجہ آصف اب اقامہ آصف بن چکے ہیں۔۔۔ اپوزیشن کے پاس دلیل نہ ہو تو وہ ذاتیات پر حملے کرتی ہے۔ معاون خصوصی  نے کہا وزیراعظم عمران خان کا دامن صاف اور عوام کے لئے قابل اعتماد ہیں ،قوم سے وعدہ کرتی ہوں کہ وزیراعظم انہیں کبھی مایوس نہیں کرینگے۔

بجٹ سے متعلق گفتگو کرتےہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت  حکومت اتحادیوں کیساتھ مل کر بجٹ  پاس کرائے گی

عوام اپوزیشن کے ورغلانے میں کسی صورت نہیں آئینگے۔پروڈکشن آرڈر جاری کرنا سپیکر کا استحقاق ہے۔ ملک کو تہس نہس کرنیوالا ٹولہ آج 10ماہ کا حساب مانگ رہا ہے۔

کیمرہ میں ۔۔۔۔ کیساتھ ۔۔ناہید اختر اے پی پی نیوز اسلام آباد

وی این ایس اسلام آباد