دفاع وطن کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنے والے قوم کا فخر ہیں: امیرالبحر ظفرمحمود

329

کراچی 5 جون (اے پی پی): سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عید الفطر کا دن کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہازپر موجود ملاحوں ،سپاہیوں اور افسروں کے ساتھ گزارا ۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ا میر البحر نے جہاز پر تعینات افسروں اور جوانوں کو عید کی مبارک باد دی اور ان کے بلند جذبے کو سراہا۔اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر دفاع وطن کی خاطر اپنے پیاروں سے دور کھلے سمندر میں عید منانے والے افسر اور جوان اس قوم کا فخر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کے مقدس فریضے کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ہرقسم کے حالات میں ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
وی این ایس اسلام آباد