زلمے خلیل زاد کی وزارت خارجہ آمد، وفود کی سطح پر پاک، امریکا دوطرفہ مشاورتی اجلاس

315

اسلام آباد، جون 2 (اے پی پی): امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان, ایمبیسیڈر زلمے خلیل زاد کی اتوار کے روز وزارت خارجہ آمد اور وفود کی سطح پر پاک، امریکا دوطرفہ مشاورتی اجلاس ہوا-

امریکی وفد کی قیادت ایمبیسیڈر زلمے خلیل زاد جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ خارجہ ایمبیسیڈر آفتابِ کھوکھر کر رہے تھے-

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات،خطے میں امن و امان کی صورتحال،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا –

ایڈیشنل سیکریٹری آفتابِ کھوکھر نے کہا کہ پاکستان،وزیراعظم عمران کے ویژن کے مطابق، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا- انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ،تمام فریقین کو خطے میں دہائیوں سے جاری محاذ آرائی کے خاتمے کیلئے مسئلے کے سیاسی حل کی طرف بڑھنے کا مشورہ ہے –

ایمبیسیڈر زلمے خلیل زاد  نے کہا خطے میں دیرپا قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے-

امریکی وفد میں امریکی محکمہ دفاع و اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نمائندگان جبکہ پاکستانی وفد میں وزارتِ دفاع و وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام شامل تھے-

سورس: وی این ایس