سعودی عرب میں”موسم جدہ” کے نام سے شروع ہونے والی تفریحات میں 20 سے 22 جون تک ایشیا فیسٹیول بھی ہوگا

382

جدہ(سعودی عرب)، 12 جون  (اے پی پی):8جون سے شروع ہونے والے “”موسم جدہ”” کے نام سے شروع ہونے والی تفریحات میں 20 سے 22 جون تک ایشیا فیسٹیول بھی ہوگا ۔جس میں پاکستان ،ہندوستان ،بنگلہ دیش اور سری لنکا کے گلوکار اور میوزک بینڈز بھی شرکت کرینگے  ۔

فیسٹیول کے آرگنائزر مراد صبحی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تین روزہ ایشیا فیسٹیول میں بڑی تعداد میں خواتین بچوں اور انکے اہل خانہ کی شرکت کی توقع ہے ۔ پاکستان کے نامور گلوکار ابرار الحق 21 جون کو اپنی گلوکار ی کا مظاہرہ کرینگے جبکہ 20 اور 22 جون کو ہندوستان کے معروف گلوکار محمد اسلم اور پاکستان کے نوعمر  گلوکار نعیم سندھی مشہور گیت پیش کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ جدہ ٹریک پر منعقد ہونے والے فیسٹیول میں اسٹالز اور بچوں  کیلئے تفریح کا اہتمام ہوگا، فیسٹیول میں اسٹالز اور اور اشتہارات کے خواہش مند محمد آل محمدی سے فون نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

نوشین وسیم نے بتایا کہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی مقامی افراد کے ساتھ مقیم دیگر کیلئے بہترین تفریح فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔فیسٹول میں داخلہ بذریعہ ٹکٹ ہوگا۔

وی این ایس جدہ