صحافت کیلئے سینئر اخبار نویس مرحوم ادریس بختیار کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی  جائیں گی: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

222

اسلام آباد، 17جون(اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قلم ہی وہ طاقت ہے جو صحافی کی پہچان ہے اور وہ معاشرے کی بہتری کے لیے اس قلم کو استعمال کرتا ہے۔ایسا ہی کردار ادریس بختیار صاحب نے معاشرے کے لیے ادا کیا ہے۔  ادریس بختیار آج بھی صحافت کے میدان میں زندہ ہیں ان کا ورثہ آج ان کے شاگرد آگے لے کر جا رہےہیں۔

نیشنل پریس کلب میں سینئر اخبار نویس مرحوم ادریس بختیار کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ بہت کم روایات باقی ہیں کہ جانے والوں کو اس طرح یاد کیا جائے۔  ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد اس بات کا اعتراف ہے کہ ان کی صحافت کے لیے خدمات مثالی رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قلم ہی وہ طاقت ہے جو صحافی کی پہچان ہے اور وہ معاشرے کی بہتری کے لیے اس قلم کو استعمال کرتا ہے۔ایسا ہی کردار ادریس بختیار صاحب نے معاشرے کے لیے ادا کیا ہے۔  ادریس بختیار آج بھی صحافت کے میدان میں زندہ ہیں ان کا ورثہ آج ان کے شاگرد آگے لے کر جا رہےہیں۔

معاون خصوصی  نے کہا کہ ادریس بختیار صاحب نے ہمیشہ مساوی قانون اور حقوقِ کی بات کی۔  انھوں نے قلم کی طاقت سے پسے ہوئے طبقےکے حق کی بات کی، حق کی آواز بلند کی اور آج ان کی آواز ہم میں زندہ ہے۔  صحافت کے میدان میں ان کا نام ہمیشہ روشن رہے گا۔

وی این ایس اسلام آباد