قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد،3 کروڑ 26 لاکھ  روپے کی انعامی رقم تقسیم گئی

345

اسلام آباد، جون 20 ( اے پی پی): بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹس کو خراج تحسین  پیش کرنے کیلئے  ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا  گیا جس میں ایتھلیٹس میں  3 کروڑ 26 لاکھ  روپے کی انعامی رقم تقسیم گئی۔تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا تھیں۔

 تقریب میں  مختلف انٹرنیشنل ایونٹس میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں میں  3 کروڑ 26 لاکھ  روپے کی انعامی رقم تقسیم گئی۔ان ایونٹس میں چوتھی اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ، باکو 2017،پانچویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز، اشک آباد  2017، اٹھارویں ایشین گیمز، جکارتہ 2018، تیسری سمر یوتھ اولمپک گیمز، ارجنٹینا ،2018 اور  جکارتہ میں ہونے والی  ایشین پیرا گیمز 2018 میں گولڈ، سلور اور برونز میڈل جیتنے والے کھلاڑی شامل تھے۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے ہٹ کر دیکھنا چاہے۔ کھیل کے شعبے میں  بے  شمار مسائل ہیں ۔وہ کھیل  جس میں ہم ایک نمبر پر تھے آج اس مقام پر کیوں کھڑے ہیں۔سپورٹس میں پیچھے  رہنے کی وجوہات تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں  نے کہا کہ  وزیراعظم ایک سچے آدمی ہیں۔اگر تعلیم، صحت کا حال خراب ہے تو وجہ ماضی کے ادوار میں ہونی والی کرپشن اور نااہلی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے  آگے آنا چاہے ۔

وی این ایس اسلام آباد