مارکیٹ میں نئے چینلز آنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے:معاون خصوصی اطلاعات

272

اسلام آباد، 17 جون (اے پی پی): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  مارکیٹ میں بڑی تعداد میں نئے چینلز  کی ڈیمانڈ ہے۔ نئے چینلز آنے سے روز گار کے مواقع بڑھیں گے۔ پیمرا نے 3 ڈی ٹی ایچ لائسنس جاری کیے  ہیں۔ ڈی ٹی ایچ آنے سے سکرین کی کوالٹی بہتر ہو گی۔

پیمرا میں ہونے والے  اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی  نے بتایا ۔۔کہ نئے چینلز کیلئے  187 درخواستیں موصول ہوئیں۔سپورٹس چینلز کے لئے پانچ ،،، تعلیم کے لئے 11 اور کسانوں کے حوالے سے سرگرمیوں کے لئے دو لائسنس جاری کئے گئے ہیں ۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر چینلز کیخلاف 587مقدمات زیر سماعت  ہیں۔ میڈیاکے   مسائل کے حل کیلئے میڈیا ٹریبونل بنانے کیلئے سمری بھیجی جارہی ہے۔ پیمرا کے سیکشن30اےمیں ترمیم سے  سوشل میڈیا کے  مسائل حل ہونگے۔ ڈی ٹی ایچ کی سہولت بڑے شہروں میں 70سے80فیصد تک میسر ہے۔

  معاون خصوصی کا کہنا تھا  کہ میڈیا کے حوالے سے پہلی ورکشاپ جولائی میں ہوگی۔ میڈیا ورکشاپ ہر 3ماہ بعد منعقد کی جائے گی۔کوڈ آف کنڈکٹ کے حوالے سے چینلز کے مسائل پیمرا میں ہی حل ہونے چاہئیں۔

 وی این ایس،  اسلام آباد