ورلڈ کپ 2019: اہم میچ میں ساؤتھ افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست، نیوزی لینڈ کی فتوحات کا سلسلہ جاری

262

اسلام آباد، 20 جون  ( اے پی پی): ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے،  ساؤتھ افریقہ کی قسمت ایک بار پھر انکا ساتھ نا دے سکی ، ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ  کے ہاتھوں  4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کل کھیلے گئے میچ میں کیوی کپتان کی زمہ دارنہ اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ  کی ٹیم ٹورنامنٹ میں  اب تک بدستور  نا قابل شکست رہی ہے۔کیوی کپتان کئین ولیم سن کی سنچری نیوزی لینڈ کی فتح میں مرکزی کردار ثابت ہوئی۔ انہوں نے آخری اوور میں چھکا لگا کر سنچری مکمل کی اور ٹارگیٹڈ سکور برابر کیا۔

پروٹیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 241 رنز کا ہدف دیا تھا  جس میں ہاشم آملہ 55، وین ڈر ڈیوسن 67 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے  کیوی ٹیم ابتداء میں تو مشکلات کا شکار رہی۔ کریس پر موجود گرینڈ ہوم کے دو کیچ ڈراپ ہوئے اور آخری بال پر ولیم سن کا آوٹ کیچ  اپیل نا کرنے کی وجہ سے ضائع ہوا اور  انکی شکست کا حصہ بنا۔ آخری اوورز میں پروٹیز کی  بری فیلڈینگ بھی انکی ہار کی وجہ بنی۔

پوانٹس ٹیبل ہر اس وقت  نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 پوانٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 8  پوانٹس اور بہتر ین ریٹ  کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹریلیا تیسرے اور انڈیا 7 پوانٹس کے ساتھ 4 تھے نمبر پر موجود ہے۔

وی این ایس اسلام آباد