پاکستانی ٹیم انڈیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کو دہرانے کیلئے پرعزم ہے: بابر اعظم

257

مانچسٹر 14 جون  (اے پی پی): پاکستان ٹیم کے نمایاں بلے باز بابر اعظم نے اولڈ ٹریفرڈ گرائونڈ میں انڈور پریکٹس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری ٹیم ذہنی طور پر انڈیا سے میچ کھیلنے کیلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انڈیا کے خلاف اچھی کارکردگی دیکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ ہم چیمپئن ٹرافی کی تاریخ کو دہرائیں۔ انڈیا کے خلاف بلاشبہ پاکستان کا میچ ولولہ انگیز ہوتا ہے اور ہم ذہنی طور پر انڈیا کو ہرانے کے لیے تیار ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہم ورلڈ کپ کے میچز میں پاکستان کی انڈیا کے خلاف ہارنے کی تاریخ کو بھی بدل دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ویرات کوہلی انڈیا کے ایک اچھے بلے باز ہیں اور ظاہر ہے وہ اپنی ٹیم کے لیے اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے جبکہ ہماری ٹیم بھی پوری طرح پر عزم ہے کہ اچھے سے اچھا کھیل پیش کیا جائے۔ ہمارے ٹاپ آرڈر بلے باز انڈیا کی بالنگ کا بھرپور انداز میں سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

سورس: وی این  ایس  لاہور