پاکستان سی پیک کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کا فروغ چاہتا ہے: فردوس عاشق اعوان

186

اسلام آباد،18جون(اے پی پی ):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا  ہے کہ پاکستان سی پیک کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کا فروغ چاہتا ہے۔ چین کے ساتھ صرف حکومتوں تک تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تعلق عوامی سطح پر بھی ہے،چین پاکستان کا بہترین دوست ہے۔

پی این سی اے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایشین گیمز کے سلسلے میں1999 چین جانا ہوا۔وہاں دس سال بعد گئی تو چین بے پناہ ترقی کر چکا تھا۔وہاں کی خواتین نے ملکی ترقی میں بھرپور حصہ لیا۔ پاکستان میں بھی خواتین کو بااختیار بنا کر چین کی کامیانی سے سیکھنا ہے۔ چین نالج ایکانومی میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔چین پاکستان کے ساتھ کلچر ل وابط بناے کا خواہاں ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میں سیاحت کا فروغ چاہتے ہیں یہ پروگرام بھی اسی کی کڑی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ چینی عوام کے لیے پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔پاکستان ابھرتا ہوا انرجی کاریڈور ہے،پاکستان ثقافتی تبادلوں کے لیے ویزا میں آسانی دے گا۔

 وی این ایس، اسلام آباد