پاکستان میں بڑھتا ہوا خود مختار سینما کا رجحان

737

اسلام آباد، 18 جون  (اے پی پی): پاکستان میں بننے والی کمرشل فلموں سے جہاں فلم انڈسٹری کی بحالی ممکن ہو رہی ہے وہیں خود مختار سینما، دستاویزی اور آرٹ فلمیں بھی نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔انھی فلموں میں انڈس بلوز کے نام سے بننے والی حالیہ فلم نے بھی اب تک 9 انٹرنیشنل ایوارڈ حاصل کیے ہیں،نوجوان ڈا ئریکٹر جواد شریف کی یہ فلم پاکستانی موسیقی کی ان روایات اور آلات کی دستاویزی فلم ہے جن کی شناخت اب ختم ہوتی جا رہی ہے جبکہ بہت سے لوک موسیقاروں نے اپنے فن کو آنے والی نسلوں میں منتقل نہیں کیا جس کی وجہ سے انکی پہچان کو زندہ رکھنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

فلم میں نہ صرف موسیقاروں کے فن کی عکس بندی کی گئی ہے بلکہ گلگت بلتستان سے لے کر بلوچستان اور سندھ تک کے قدرتی مناظر اور ثقافتی ورثے کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے فلم کو دنیا بھر میں فلم فیسٹیولز میں مقبولیت ملی ہے۔

وی این ایس اسلام آباد