پاک بحریہ نے عالمی یوم ماحولیات پر مختصر ویڈیو ڈاکٹو مینٹری جاری کردی

296

اسلام آباد،6 جون (اے پی پی) پاک بحریہ نے عالمی یوم ماحولیات  کی مناسبت سے عوام الناس میں آگاہی کے لئے ویڈیو ڈاکو مینٹری جاری کردی ،ترجمان کے مطابق اس سال عید کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ نے عالمی یوم ماحولیات بھی منایا ہے ۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں نیول سٹاف نے پیغام دیا ہے کہ ماحول کو محفوظ بنانے کے لئے پاک بحریہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  عالمی یوم ماحولیات کے لیے اس سال کا منتخب کردہ موضوع “فضائی آلودگی ” تھا ، یوم ماحولیات کے حوالے سے پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔۔

  ان سرگرمیوں میں ساحل سمندر کی صفائی، شجر کاری کی مہمات اور ماحول کی آگاہی کے لیکچرز شامل ہیں

وی این ایس اسلام آباد