کامیاب  جوان  پروگرام ،   حکومت  کے  معاشی بحالی اور  نوجوانوں   کو با  اختیار   بنانے  کے   وژن کا  عکا س

565

اسلام آباد  ،  جون  17 (اے  پی پی ): ہماری مجموعی آبادی کا 65 فیصد 18 سے 35 سال کےنو جوانوں پر مشتمل ہے  جن  کی تعلیم اور انہیں روزگار کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل  ہے   اسی مقصد کے پیش  نظر  حکومت نے نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ ورک کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود  کے   منصوبے تیار کئے ہیں .

نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے موجودہ حکومت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کےلئے ایک جامع اورمربوط پروگرام ”وزیرِاعظم کامیاب جوان پروگرام“ ہے   جس پروگرام کے  تحت نوجوانوں کو روزگار، تعلیم کی فراہمی کے علاوہ انہیں ہنرمند بنانے اور ان کی تعمیری صلاحیتیوں کو مثبت طور پر بروئے کار لانے کےلئے مختلف پروگراموں کا اجراءکیا جائے گا.

حکومت نے ا س  پروگرام  کے لئے  100 ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ 25 فیصد کوٹہ خواتین کے لئے مختص کیا گیا ہے، مجموعی  طور  پر   پا کستان کے دس لاکھ نوجوان کامیاب نوجوان پروگرام سے مستفید ہوتے ہوئے روزگار حاصل کرسکیں گے

وزیرِاعظم کامیاب جوان پروگرام کے   زر یعے  نوجوانوں کو ایک تا پانچ لاکھ روپے قرض 6 فیصد شرح سود کے ساتھ فراہم کیا جائے گا جس کی ایکویٹی 10 فیصد رکھی گئی ہے جبکہ 5 تا 50 لاکھ روپے قرض پر شرح سود 8 فیصد جبکہ ایکویٹی 20 فیصد رکھی گئی ہے، اس ضمن میں اضافی شرح سود کا بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی، اس پروگرام سے معاشی انقلاب آئے گا، ہمارے نوجوان کاروبار میں مصروف ہو کر معیشت کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔ ا

ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ”کامیاب جوان پروگرام“ کے تحت نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس مرتب کیا جائے گا نیز  اس  پروگرام کے تحت 40 سے زائد شعبہ جات کی نشاندہی کی جا چکی ہے جس کے ضمن میں صوبائی اور وفاقی محکموں میں اشتراک کار کا عمل شروع کیا جا چکا ہے تاکہ ان شعبوں میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔ ”کامیاب جوان پروگرام“ کے تحت شروع کئے جانے والے مختلف پروگرامز میں یوتھ اکنامک ڈویلپمنٹ امپاورمنٹ پروگرام، وزیرِاعظم گرین یوتھ موومنٹ، پی ایم سٹارٹ اپ پاکستان، انٹرن شپ پروگرام، ہنرمند پروگرام، کامیاب جوان ایمپلائمنٹ ایکسچینج پروگرام جیسے منصوبے شامل ہیں

ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ یونیورسٹیوں اور فنی تعلیم کے اداروں کی جانب سے ہنرمند جوانوں کے بارے میں فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ایک ڈیٹا بیس، پرایم منسٹر ایمپلائمنٹ ایکسچینج پلیٹ فارم بنایا جائے گا اور اس پلیٹ فارم کو تمام قومی اداروں سے منسلک کیا جائے گا تاکہ ان اداروں میں خالی آسامیوں کے بارے میں معلومات میسر آ سکیں اور ہنرمند نوجوانوں کو نوکریوں کی تلاش اور فراہمی میں مدد ملے۔

جبکہ  وزیرِاعظم سٹارٹ اپ پاکستان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو کاربار کےلئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ گرین یوتھ موومنٹ میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

کامیاب  نوجوان  پروگرام      موجودہ   حکومت  کے  معیشت   کی بحالی اور  نوجوانوں   کو با  اختیار   بنانے  کے   وژن کا  عکا   س ہے  جس  سے   مستفید  ہو  کر نوجوان     با  ہنر   اور با  روزگار   بھی ہوں   گے   اور  ملکی ترقی اور     خوشحالی   کے لیے   زیادہ بہتر   انداز میں   اپنا کردار  بھی      ادا   کر سکیں  گے .

وی  این ایس