ہم اپنی غلطیوں کا تجزیہ کریں گے اور اگلے میچوں سے پہلے انہیں درست کریں گے: سرفراز احمد

369

نوٹنگھم ، 31 مئی  ( اے پی پی): پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف خراب کارکردگی کو ایک برے دن کی طرح بھول جانا چاہیے  اور  امید ظاہر کی کہ آنے والے میچوں میں زبردست کاکردگی  دیکھنے  کو ملے گے

ویسٹ انڈیز نے ٹرینٹ برج میں سات وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی جس  کے بعد پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئےسرفراز  احمد  کا کہنا تھا کہ ابھی آٹھ مزید میچز ہیں اور پاکستان ٹیم یقینی طور پر واپسی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے دس اوورز میں کچھ جلدی وکٹیں کھو دیں اور ہم ابتدائی ناکامی سے میچ پر گرفت نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ   یہ صرف ایک برا دن تھا، ہم یہاں سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے

کپتان نے مزید کہا کہ ابتدائی میچوں میں ٹاس کی بڑی اہمیت ہے  اور ٹیموں کو ٹاس جیتنے کے بعد سب سے پہلے باولنگ کرنی چاہے۔  سرفراز نے کہا کہ ہم اچھی طرح سے تیار تھے لیکن ہم اس پر عمل نہیں کرسکے۔ سرفراز احمد نے مزید بتایا کہ  ہم بیٹھ کر اپنی غلطیوں کا تجزیہ کریں گے اور اگلے میچوں سے پہلے انہیں درست کریں گے۔

سورس : وی این ایس ، لاہور