نوماہ کے دوران ملک بھر میں گیس کے 5 لاکھ 21 ہزار 137 نئے کنکشن

288

اسلام آباد ، 19 جون (اے پی پی) سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ( ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے جولائی 2018ءسے مارچ 2019ءکے دوران 5لاکھ 21 ہزار137 نئے گیس صارفین کو کنکشن جاری کئے ہیں۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کےلئے مجموعی طور پر دونوں کمپنیوں نے 10 ہزار63کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن اورڈسٹری بیوشن پائپ لائنیں بچھانے کا ہدف مقرر کیا ہے جن میں سے مارچ2019ءتک 5 ہزار606کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پائپ لائنیں بچھائی جاچکی ہیں۔ دونوں کمپنیوں نے گیس پائپ لائنوں کی تنصیب کا ہدف حاصل کرنے کےلئے کوششیں تیز کردی ہیں جس سے گیس کے صارفین کو گیس کی فراہمی بہتر بنانے اورگیس کے نقصانات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

۹

 

وی این ایس اسلام آباد