قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاﺅس اور لائبریری کا اجلاس

0
290

اسلام آبا د ‘ 15فروری(ا پ پ): قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاﺅس اور لائبریری نے مقررہ وقت کے اندر پارلیمنٹ لاجز میں اضافی فیملی سوئٹ اور سرونٹ کوارٹرز کی بر وقت تعمیر میں ناکامی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔کمیٹی نے اس کی وجوہات کا پتہ لگانے اور ذمہ دار وںکے خلاف کارروائی کرنے کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ۳ فروری کو بلانے کا فیصلہ کیا۔
کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پراجیکٹ مئی، 2011 ءمیں شروع کیا گیا تھا جس کی ممکنہ تکمیل نومبر 2013 میں ہونی تھی۔ سی ڈی اے اور تعمیراتی فرم کی کوتاہی کی وجہ سے تعمیراتی کام مکمل نہیں ہو سکا اور نومبر 2013. میں مکمل ہونے کی توقع ظاہر کی گئی جس کی آج تک تکمیل نہیں ہوسکی. انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے سامنے کئی وعدوں کے باوجود تعمیراتی فرم اور سی ڈی اے نے اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے کوئی سنجیدہ کوششیں نہیں کیں۔
کمیٹی کے ارکان نے تاخیر پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے متفقہ طور پر اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے سفارش کی۔
اے پی پی/ صائمہِِ ان م