ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان

0
316

فروری ،اسلامْ آباد, (اے پی پی)موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق شمالی بلوچستان، فاٹا، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابرآلود جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم آج (شام/رات) مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

 

آج سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت :سکردومنفی14، استور منفی07، گوپس، پاراچنارمنفی 05، کالام، مالم جبہ منفی04،  چترال، قلات،  بگروٹ منفی02، دیر، میرکھانی، راولاکوٹ، ہنزہ، گلگت منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گئے۔

/وی این ایس اسلام آباد/اے پی پی/ سدرہ