ممتاز براڈ کاسٹر و دانشور حمیرا خاتون سید کی یاد میں ادبی ریفرینس کا انعقاد

0
367

اسلام آباد 15 فروری (اے پی ہی): ممتاز براڈ کاسٹر اور دانشور حمیرا خاتون سید کی یاد میں اسلام آباد میں ادبی ریفرینس کا اہتمام کیا گیا۔

انجمن تاریخ و آثار شناسی کے زیرِ اہتمام منعقدہ ریفرینس کا انعقاد ایک نجی یونیورسٹی میں ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر دُشقا سید نے کی۔

مقررین جن میں سینیٹر افراسیاب خٹک’ پروفیسر ڈاکٹر سید غضنفر مہدی اور پریسٹن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالباسط شامل تھے، نے حمیرا خاتون سید کی ادبی خدمات پر اظہارِ خیال کیا۔

مقررین نے حمیرا خاتون سید کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
اے پی پی حمزہ۔