پاکستان کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بے شمار مواقع موجود ہیں: احسن اقبال

0
369

اسلام آباد، فروری 14(اے پی پی ):وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے تحت چین سے نئی آپٹک فائبر بچھائی جا رہی ہے جس سے دور دراز کے رہنے والوں کو فائدہ ہوگا۔
منگل کے روزڈیجیٹل پاکستان مشاورتی اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت نے اپنے قیام کے فورا بعد تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔آ ئی ٹی جدید ٹیکنالوجی اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی بدولت لوگ گھروں میں بیٹھ کر روزگار حاصل کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شفافیت کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے اورپاکستان کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بے شمار مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا میں آءٹی کی اگلی کامیاب منزل بن سکتا ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں موبائل ایپ ٹیکسی سروس نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مکمل طور پہ تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔
ا پ پِِ، سعیدہ ا ن م/وی این ایس