کے ۔الیکٹرک کے وفدکی وزیرخزانہ سے ملاقات، واجبات کے حل کی کوششیں

0
387

اسلام آباد: 15 فروری(اے پی یی): کے الیکٹرک کے ایک وفدنے عمر لودھی کی قیادت میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بدھ کی صبح ملاقات کی اور وفاقی وزیر کوکراچی میں بجلی کی صورت حال اور کراچی میں مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے کمپنی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا.

 

اس موقع پر وفد نے مختلف سرکاری اداروں کے حوالے سے کے ۔ الیکٹرک کے واجبات / وصولی کی حیثیت پر آگاہ کیا اور زیر التواءمسائل کو حل کرنے کے لئے طریقوں کی تجویز دی.

وفد نے بتایا کہ کے ۔الیکٹرک میں شنگھائی پاور کی سرمایہ کاری کے لئے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں اور معاملات کو جلد حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے.

چین کی طرف سے اس کام کو سرگرمی اور احتیاط سے انجام دیا جا رہا ہے اور وہ کمپنی کی مالی پوزیشن سے مطمئن ہے،

 

میٹنگ میں بتایا گیا  کہ ابراج  گروپ ملک میں بینکاری اور صحت کے شعبوں میں 150 ملین $ کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ابراج گروپ اس وقت کے- الیکٹرک کا بڑا حصہ دار ہے۔

 

وزیر خزانہ نے اس موقعہ پر کے- الیکٹرک اور مختلف وفاقی حکومتی اداروں کے درمیان تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے بھرپور تعاون اور خزانہ کی وزارت کی حمایت کا یقین دلایا. انہوں نے کہا کہ حکومت ایک شفاف اور منصفانہ انداز میں زیر التوا مسائل کو حل کرنا چاہتا ہے

وزیر خزانہ نے براج گروپ ی سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبہ بندی کو سراہا اور کہا کہ مو جودہ حکومت کے  پیش کردہ ترغیبات نے معیشیت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ ا فزائی کی ہے۔

 

پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف بھی اس موقع پر موجود تھے  اس کے علاوہ  این آر اینڈ پی  اور پانی و بجلی کی وزارتوں کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت

/وی این ایس /سعیدہ /اے پی پی