ریڈیوپاکستان نے ہر مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی:مریم اورنگزیب

374

اسلام آباد، فروری 13 (اے پی پی): وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی 70ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منائی جائے۔

ریڈیو پاکستان میں تقریب کے دوران اپنے خطاب میں وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ریڈیو کا سفر پاکستان کے سفر کے ساتھ شروع ہوا۔70سال میں ریڈیوپاکستان نے ہر مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی 70ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منائی جائے ۔ بعدازں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پارلیمنٹ میں صحافیوں کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سماء ٹی وی کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمو ر کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

اے پی پی / وسیم

وی این ایس اسلام آباد