سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

443

اسلام آباد، فروری 27 (اے پی پی):سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ۱۳ویں ای سی او سمٹ کو ملکی اور خطے کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ایک اہم موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمٹ کے حوالے سے رکن ممالک کے مثبت رویے سے حوصلہ بلند ہوا ہے۔
منگل کو ای سی او سمٹ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ اجلاس موجودہ حکومت کی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عزم کے اظہار کامظہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت نے واضع طور پر بتایا ہوا ہے کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان اور دیگر ممالک کی ترقی اور خوشحالی کا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سمٹ کے دوران دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی جن کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ کبھی تنہا تھا نہ ہے اور نہ ہی کبھی ہو گا۔ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے ثمرات پورے خطے کیلئے ہیں اورخطے کے تمام ممالک کوچاہئے کہ وہ سی پیک سے مستفید ہوں۔
اے پی پی/ سعیدہ ا ن م/وی این ایس ، اسلام آباد